ہیکرز نے بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرلیا

امیتابھ بچن بھی ہیکرز سے نہ بچ سکے ہیکرز نے بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرلیا۔ امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم رہنے والی بالی ووڈ کی چند نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں امیتابھ بچن گزشتہ کئی سال سے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں لیکن ہیکرز نے ان کا رابطہ مداحوں سے نہ صرف منسوخ کردیا بلکہ ان کے اکاوٴنٹ سے غیراخلاقی ویب سائٹ سے انہیں “فالو” کرادیاہے۔امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں بھی کہا کہ ان کا اکاوٴنٹ ہیک کرلیا گیا ہے اور غیراخلاقی ویب سائٹ سے انہیں “فالو” کرادیا گیا ہے لیکن انہیں اس چیز کی کوئی ضرورت نہیں یہ سب کسی اور کو کرانا چاہیئے اور وہ یہ تک نہیں جانتے کہ آخر یہ کس نے کیا ہے۔ امیتابھ بچن جو کے 2010 سے ٹوئٹراکاوٴنٹ استعمال کررہے ہیں اوراب تک انہیں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد“فالو” بھی کرچکے ہیں۔

ہیکرز نے بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرلیا

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>