ہالی ووڈ کی نئی فلم’’ دی فائنل گرلز‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے
سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی

لاس اینجلس (اُردو اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ فلم دی فائنل گرلز کے دہشت سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے دہشت اور خوف سے بھرپور فلم دی فائنل گرلز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ لڑکی خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

 

 

ہالی ووڈ کی نئی فلم’’ دی فائنل گرلز‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>