لندن( اخبارتازہ ترین۔23اگست۔2015ء)کپڑے بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی 10XLسائز کی مصنوعات کے لیے صرف موٹے افراد ہی ماڈلنگ کریں گے۔ BigDudeClothing.co.uk کے اشتہار کے مطابق اس کے ماڈل کو موٹا اور پراعتماد ہونا چاہیے، جو خوشی سے کیمرے کا سامنا کر سکے۔ موٹا ماڈل کمپنی کے نئے برانڈ کا چہرہ بن جائے گا، جو ٹراؤزر، شرٹس اور سوئمنگ سوٹ کی ڈیزائنگ اور فیڈ بیک میں بھی مدد دے گا۔ موٹے ماڈل کو 60 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ اور چیسٹر میں قائم کمپنی کی طرف سے سفر کی مفت سہولیات دی جائیں گی۔ اندازہ ہے کہ بگ ڈوڈ کی یہ پراڈکٹ کچھ زیادہ ہی مشہور ہو جائے گی، جس کے باعث یہ موٹا ماڈل برطانوی کا مشہور ترین ماڈل بھی بن سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اب برطانوی افراد زیادہ بڑے کپڑے چاہتے ہیں۔ کپڑوں کا 8 ایکس ایل سائز تمام برطانوی افراد کو پورا نہیں آ رہا ، اس لیے 10 ایکس ایل سائز متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ کمپنی بعض گاہکوں کے لیے خصوصی آرڈر پر 15 ایکس ایل سائز کے کپڑے بھی بنا رہی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے سارے کپڑے موٹے افراد کے لیے ہوتے ہیں۔بہت زیادہ آرڈر ملنے کے بعد کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ باقاعدہ 10 ایکس ایل سیریز کو متعارف کرا دے
 
 
 

صرف موٹے افراد کے لیے ماڈلنگ کا سنہری موقع، پرکشش تنخواہ

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>